حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ڈونر کانفرنس کرنےکا فیصلہ
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئےڈونر کانفرنس کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مخیرحضرات سے دل کھول کرعطیات جمع کرانےکی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے 40ہزار خیمے اور 1لاکھ راشن پیکٹ متاثرہ علاقوں میں بھیجنےکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کوسیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے اور عالمی اداروں کوریلیف اور بحالی کی کاوشوں سےآگاہ کیا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیےجائیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ny1T27M
No comments