Breaking News

روس کا دوست ممالک کی کرنسی خریدنے پر غور

روس اپنے قومی خزانے کو بھرنے کیلیے چین، بھارت اور ترکیہ جیسے دوست ممالک سے ان کی کرنسی خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

روس کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے وہ ڈالر یا یورو خرید نہیں سکا ہے۔ اس لیے وہ اپنے نیشنل ویلتھ فنڈ کیلیے چین، بھارت اور ترکیہ جیسے دوست ممالک سے ان کی کرنسی خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ وہ روبل کی آزادنہ ترسیل اور ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر قائم ہے اور 2023.25 کی مانیٹری پالیسی کے تحت مغربی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قومی خزانے کو دوبارہ بھرنے کے کیلیے مختلف آپشنز پر بات چیت جاری ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روسی خزانے کو دوست ممالک کی کرنسی چینی یوآن، بھارتی روپے اور ترک لیرا سے دوبارہ بھرنے کیلیے بجٹ کے آپریشنل طریقہ کار کو نافذ کرنے کرنے کے امکان پر کام کر رہی ہے۔

بینک کے مطابق بجٹ کے اصول کے تحت روس نے اس سے قبل نیشنل ویلتھ فنڈ کیلیے ڈالر اور یورو خریدے تھے لیکن اس نے روبل کی قدر میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کے باعث رواں سال کے اوائل میں فنڈ کیلیے روزانہ کی بنیاد پر فاریکس کی خریداری روک دی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے مرکزی بینک کے ذخائز کا انتظام وزارت خزانہ کرتی ہے جس میں چینی یوآن بھی شامل ہے اور یہ فروری تک تقریباً 640 بلین ڈالر تھے جن میں سے تقریباً نصف مغربی پابندیوں کے تحت منجمد کردیے گئے تھے۔

مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی معیشت دو سال کے سکڑاؤ کے بعد 2024 میں ترقی کی طرف واپس آئے گی اور اس وقت تک افراط زر 4 فیصد ہدف تک سست ہو جائے گا، جس سے مرکزی بینک 2025 میں کلیدی شرح کو 5-6 فیصد کی حد تک لے آئے گا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fYLVpCr

No comments