سعودی عرب : اسکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم اعلان
ریاض : سعودی عرب میں موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کل اتوار 28 اگست سے ملک بھر میں تمام اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ تمام اسکولوں میں انتظامیہ اور اساتذہ نے گزشتہ پیر کو ڈیوٹی شروع کردی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’لاکھوں طلبہ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کر رکھا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کی طرح نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے، پہلے سمسٹر کا آغاز اتوار کو شروع ہوگا اور یہ 30 ربیع الثانی تک جاری رہے گا۔
دوسرے سمسٹر کا آغاز 10 جماد اول کو شروع ہوگا اور یہ 10 رجب تک رہے گا جبکہ تیسرا سمسٹر20 رجب سے4 ذو الحجہ تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ خصوصی کتابیں بھی تیار کی ہیں۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bA7yMod
No comments