’مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی گواہی خود نواز شریف دے رہے ہیں‘
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی گواہی خود نواز شریف دے رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے متعلق اپنی ناکامی دوسروں پر نہ ڈالیں، آئی ایم ایف سے متعلق جو مدد درکار تھی وہ مہیا کر دی گئی، نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ اقدام اٹھانا تو دور ملاقات تک نہ کی، آپ نے جو بھی دعوے کیے تھے ان میں ناکام ہوگئے، مفتاح کی ناکامی کی گواہی خود نواز شریف دے رہے ہیں۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے کہ ساڑھے 4 ماہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، آپ کو معاہدہ کرنے سے کون روک رہا ہے، شہباز حکومت نے اپنی ناکامی کا ملبہ وزیر خزانہ کے پی پر ڈالنے کی کوشش کی، کے پی حکومت نے وفاقی حکومت کو 24 گھنٹے میں جواب دیا، خبردار اپنا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں اور یہ نہیں کہیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے پی حکومت کی وجہ سے نہیں ہو رہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی نوٹس جاری کیا ہے، یہ کوئی عدالت نہیں ہے جب اس قسم من مانے اور یکطرفہ فیصلے کرے گا تو تنقید تو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہر معاملے میں کوشش ہے کہ طاقت کو استعمال کر کے ہر آواز کو دبا دیا جائے، لیکن یہ آپ کی خام خیالی ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ آپ طاقت کے زور پر ملک چلا لیں گے، آج افراط زر 46 فیصد تک پہنچ گیا ہے، حکمرانوں نے لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے، حکومت میں شامل لوگ بے حس ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ دنیا بھر سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ عمران خان کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اپیل کی جائے، عمران خان نے پارٹی کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، ہماری کوشش ہے جتنی معاونت ہوسکے وہ کی جائے، صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، جولوگ مشکل میں ہیں قوم ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے گی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/698BkXc
No comments