اسد عمر کے گھر پولیس پہنچ گئی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے گھر پولیس پہنچ گئی۔
اسد عمر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دیر قبل پولیس کی ایک موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کہ اسد عمر یہاں رہتے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا: ’دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا‘۔
کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر ائ اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں. دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 19, 2022
دوسری جانب پولیس نے اسد عمر کے گھر چھاپے کی تردید کر دی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ دارالحکومت کی پولیس اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹویٹ کی مکمل تردید کرتی ہے۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کون سا رہنما کہاں رہتا ہے، حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈا افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے گھر پولیس چھاپے کا معاملہ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹویٹ کی مکمل تردید کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنما کہاں رہتا ہے۔حکومتی ادارے کے خلاف غلط پراپیگنڈہ افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 19, 2022
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/luVQJZ9
No comments