Breaking News

اسرائیل اور فلسطین کا غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق

اسرائیل اور فلسطین نے اتوار کی شام سے قاہرہ کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے.

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مصری سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے جبکہ مصری کوششوں سے واقف ایک فلسطینی اہلکار نے کہا کہ جنگ بندی مقامی وقت رات 8 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔

اسرائیل اور فلسطین کے ترجمان نے اس کی تصدیق نہیں کی صرف اتنا کہا کہ وہ قاہرہ سے رابطے میں ہیں۔

غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 36 فلسطینی جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد شتیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے میں مدد کرے جب کہ غزہ میں دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ غیر ذمہ دارانہ ہیں، انہوں نے تشدد کے تازہ ترین مقابلے کا سفارتی حل نکالنے پر زور دیا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TAbBHMP

No comments