Breaking News

موبائل فون نہ دینے پر لڑکی پھندے سے جھول گئی

بھارت میں‌ موبائل فون پر بڑی بہن سے جھگڑے کے نتیجے میں‌ چھوٹی بہن نے خودکشی کرلی.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدرآباد میں‌ بڑی بہن کی جانب سے موبائل فون نہ دینے پر جھگڑے کے بعد چھوٹی بہن سے خودکشی کرلی.

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ والدین اور بہن کے ساتھ رہنے والی 17 سالہ لڑکی کو شبہ ہے کہ رات گئے گھر میں اپنے نئے خریدے گئے موبائل فون پر بڑی بہن سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 17 سالہ لڑکی نے چھت سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی.

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rhEwjPb

No comments