ایف اے ٹی ایف ٹیم کی پاکستان آمد
کراچی: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیٹف کی ٹیم ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی، جہاں ٹیم کو ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اینٹی منی لانڈرنگ و سی ایف ٹی ڈائریکٹوریٹ بریفنگ دے گا، جس میں ایکشن پلان کے تحت کئے گئے اقدامات اور کاوشوں کی تفصیل شامل ہے۔
دورے کے دوران ایف اے ٹی ایف جائزہ ٹیم ایکشن پلان سمیت مستقبل کیلئے قائم سیٹ اپ کا جائزہ لے گی، جائزہ ٹیم کی مرتب رپورٹ پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہر قسم کے ملاقاتیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ سمیت پاکستان بھر میں سرکلز قائم کئے گئے تھے، مختلف شہروں کے اے ایم یل سرکلز ایکشن پلان پر اپنی رپورٹس ڈائریکٹوریٹ ارسال کرچکے ہیں جبکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق متعلقہ محکموں کا ڈیٹا بھی ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zwEPLHf
No comments