طیارے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے
طیارہ کی لینڈنگ کی ویڈیوز تو آپ نے بہت دیکھی ہیں اور طیارے کو رن وے سے اُڑان بھرتے بھی دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کسی کے سر کے قریب سے طیارے کو گزرتے دیکھا ہے؟
یونان کے علاقے میں طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے سے قبل بہت کم بلندی پر پرواز کرتا ہوا گزر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جزیرے اسکیاتوس میں طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
جزیرے میں ائیرپورٹ ساحل کے ساتھ ہی موجود ہے اوور وز ایئر کا یہ طیارہ سمندر کے کنارے موجود افراد کے سر کے اوپر سے گزرا۔
Wizz Air plane makes jaw-dropping landing just metres above tourists’ heads at Greek airport#skiathos #greece #skiathosisland #danos #summer #greekislands #danoslife #travel #ntanos #teamdanos #sporades #giorgosaggelopoulos #skopelos #aggelopoulos #giwrgosaggelopoulos #sea #ga pic.twitter.com/K6J3fdbvAB
— RajVyavastha (@rajvyavastha) August 12, 2022
اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 5 اگست کو پوسٹ کیا گیا تھا اور طیارے کو اتنا نیچے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے تھے۔
جب ائیر بس اے 32 طیارہ گزر گیا تو ساحل پر موجود متعدد افراد بے ساختہ ہنسنے لگے بحیرہ روم کے جزائر میں اس طرح کی لینڈنگ عام ہے مگر ماہرین کے خیال میں وز ایئر کے طیارے کی بلندی کچھ زیادہ ہی کم تھی۔
انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی مہارت متاثر کن اور خطرناک تھی کیونکہ یہ طیارہ بہت کم بلندی سے گزرا تھا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kUAdMqP
No comments