روسی صدر نے اتحادی ممالک کو بڑی پیشکش کردی
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتحادی ممالک کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے باہر منعقد کی گئی سالانہ اسلحہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس لاطینی امریکہ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اپنے اتحادیوں کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے ہتھیاروں، بکتر بند گاڑیوں سے لے کر لڑاکا طیارے، ڈرونز اور دیگر ہتھیار اتحادیوں کو فراہم کر سکتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو حقیقی جنگی آپریشنز میں ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکے گا۔
پیوٹن نے یوکرین میں روسی فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے معاملے پر روس کی حمایت پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف براعظموں میں ہمارے بہت سے اتحادی اور شراکت دار ہیں جو ہمارے ہم خیال ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ روس کی اسلحے کی برآمدات امریکی بالادستی کو ختم کرنے اور دنیا میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a1fxeE0
No comments