Breaking News

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد روانہ کردی

اسلام آباد: کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد روانہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر سے فوڈ پیکیج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے، ہنگامی امداد کے تحت 950 ٹن ضروری اشیائے خوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کردیے۔

رپورٹ کے مطابق 950 ٹن ضروری اشیائےخوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کیے گئے ہیں، 10 ہزار فوڈ پیکیج تمام صوبوں کے 17 اضلاع کے متاثرین میں تقسیم ہونگے، سامان میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی اور 5 کلو دال چنا شامل ہے۔

کنگ سلمان ریلیٖف سینٹر کی جانب سے بھیجا گیا سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مقامی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا، اس غذائی پیکیج سے 70 ہزار سے زائد متاثرین مستفید ہوں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5lEpdKs

No comments