ابرارالحق چیئرمین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار الحق کو چیئرین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کردئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد لغاری کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
یاد رہے کہ ستائیس دسمبر دو ہزار انیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق نے بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہلالِ احمر نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 572 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ ہلالِ احمر کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ روپے کی فوری گرانٹ جاری کی گئی تھی جب کہ باقی رقم بھی قسطوں کی شکل میں جاری کی جائے گی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k4pDaS6
No comments