امریکیوں کی اکثریت بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالف
واشنگٹن : ایک سروے میں امریکیوں کی اکثریت بائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالف نکلی اور کسی نئے صدر کو دیکھنے کے خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں آئندہ صدارتی امیدواروں کے حوالے سے سروے کیا گیا ، جس میں امریکیوں کی اکثریت نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کے آئندہ صدارتی امیدوار بننے کی مخالفت کردی۔
حالیہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سڑسٹھ فیصد افراد بائیڈن کی بڑھتی عمر اور خراب کارکردگی کے باعث اُن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے خلاف ہیں۔
امریکیوں نے ٹرمپ کو سروے رپورٹ میں قوم کو تقسیم کرنے والا قرار دیا۔
امریکیوں نے سروے رپورٹ میں آئندہ صدارتی الیکشن میں کسی نئے امیدوار کو سامنے لانے کی رائے دی ہے۔
اے آروائی نیوز سے گفتگو میں ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے سروےرپورٹ سےاتفاق کیا، ڈیموکریٹ رہنما آصف قدیر نے کہا آئندہ الیکشن میں عوام کسی نئے صدر کو دیکھنے کے خواہاں ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QiUYn0m
No comments