کسان اتحاد کی آج ڈی چوک کی جانب مارچ کی ڈیڈ لائن اثر کرگئی
کسان اتحاد کی آج ڈی چوک کی جانب مارچ کرنے کی ڈیڈ لائن حکومت پر اثر کرگئی، وزیر داخلہ نے صبح 10 بجے مذاکرات کے لیے بلا لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کسانوں کا وفاقی دارالحکومت میں احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے، کسان اتحاد کی جانب سے آج 11 بجے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی ڈیڈ لائن حکومت پر اثر کر گئی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کسان اتحاد کی قیادت کو صبح 10 بجے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ ہم پُرامن ہیں، یمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، چار روز سے کسان قانون کا احترام کر رہے ہیں اور بات چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کسان اتحاد نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ہماری ملاقات ایک پل کے افتتاح پر کرائی جارہی تھی، ہم اتنے گئے گزرے نہیں ہیں کہ ان سے سر راہ ملاقات کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد نے وزیراعظم سے ملنے سے انکار کردیا
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اگر وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے بلایا تو وہاں ضرور جائیں گے لیکن اس طرح سر راہ ہم ان سے نہیں ملیں گے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p2d1IF3
No comments