Breaking News

سعودی عرب اور امریکا کی فضائی مشقیں شروع

سعودی عرب اور امریکا کی فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

دونوں ممالک کی میرین کور کی مشترکہ مشقوں کے اختتام پر اب فضائی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

وزارت دفاع نے پیر کے روز شاہ فیصل ایئر بیس پر سعودی رائل ایئر فورس اور اس کے امریکی ہم منصب کے درمیان فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

مشق کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کارروائی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

دریں اثنا، وزارت نے سعودی مسلح افواج اور مملکت کی میزبانی میں امریکی میرینز کے درمیان مشق "طوفانی غضب” کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BKXleDg

No comments