آرمی چیف کو ہمیشہ اسلام، جمہوریت اور ملکی دفاع کیلیے پیش پیش دیکھا، پرویز الٰہی
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے لیے پیش پیش رہے، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے ذاتی دلچسپی لے کر سعودی فرمانروا سے بیٹھ کر ان کو باور کروایا کہ یہ دین کا کام کرنے والی جماعت ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔جنرل باجوہ نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس معاملے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کیا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c4wFKti
No comments