عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر توہین عدالت کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہ میں 5 رکنی لارجر بینچ دوپہر ڈھائی بجے توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس گل حسن، اورنگزیب، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین نے دلائل دیے، عمران خان کے وکلا نے عدالت سے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی تھی، جبکہ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو معاف نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
عدالتی معاونین نے بھی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا وقار اس کے فیصلوں سے پہنچانا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو معیار ہے کوئی اس پراثرانداز نہیں ہوسکتا، الفاظ افسوسناک مگر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں۔ معاونین نے کہا کہ عدالت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کو معاف کردے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fiPXODL
No comments