توہین عدالت کیس :عمران خان آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توہین عدالت کیس میں آج ذاتی حیثیت میں اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر آج پھر سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عمران خان آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کی پیشی کے حوالے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا خصوصی سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کمرہ عدالت میں وکلاء اور صحافیوں کے لئے خصوصی پاسسز جاری کئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عدالتی حکم پر ضمنی جمع کرایا جا چکا ہے ، جس میں عمران خان نے خاتون جج سے متعلق بیان پر اظہار افسوس کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ عدلیہ کےخلاف توہین آمیزبیان کاسوچ بھی نہیں سکتا، لفظ شرمناک توہین کے لیے استعمال نہیں کیا۔
جواب میں کہا گیا تھا کہ جج زیباچوہدری کےجذبات مجروح کرنامقصدنہیں تھا، جج زیباچوہدری کےجذبات مجروح ہوئے اس پر گہرا افسوس ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرارادی طورپرمنہ سےنکلےالفاظ پرگہراافسوس ہے، عدالت کویقین دہانی کراتاہوں کہ آئندہ ایسےمعاملات میں انتہائی احتیاط سےکام لوں گا۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی جواب میں عدالت شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9ZFtBpl
No comments