Breaking News

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی نے یو این دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہباز حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں امریکا کے مختلف علاقوں سے اوورسیز پاکستانی یو این دفتر کے باہر پہنچے تھے جن میں مرد وخواتین شامل تھے، مظاہرین نے شہباز حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں فوری طور پر آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک مرد و خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی قافلے کی شکل میں احتجاج ریکارڈ کرانے آئے ہیں اور بتانے آئے ہیں کہ جس طرح پاکستان میں چور دروازے سے لاکر یہ حکومت مسلط کی گئی اور انہوں نے آتے ہی کرپشن کی جس کے نتیجے میں چند ماہ میں مہنگائی تاریخ کی بلندی پر پہنچ گئی ہے، رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کا مقصد اپنے پاکستانی بھائیوں کی آواز بننا ہے ہم عمران خان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ کرپٹ حکومت کو ہٹا کر فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں اور ایماندار قیادت لائی جائے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L3sJkMj

No comments