جنوبی کوریا میں ہالووین تہوار کے دوران بھگڈر، 120 افراد ہلاک
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کے روایتی تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے کم از کم 120 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالووین تہوار کے دوران بھگدڑ کا واقعہ ایتوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دارالحکومت سیول کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
بھگڈر کا واقعہ کیسے پیش آیا اس متعلق فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔
The rescue of the people in distress..at a party during the Halloween celebrations..in South Korea..#SouthKorea #Halloween #Seoul #Itaewon #이태원 #이태원사고 #압사사고 pic.twitter.com/cClBlfhTt3
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) October 29, 2022
سوشل میڈیا پر واقعے کی دل خراش ویڈیوز نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔ لوگ ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہیں جبکہ ریسکیو ورکز انہیں نکالنے کوشش کر رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھگڈر میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سڑک کنارے رکھی جا رہی ہیں۔
Bodies line the streets of Seoul after Halloween stampede:
#SouthKorea #Halloween #Seoul #Itaewon #이태원 #이태원사고 #압사사고. pic.twitter.com/Ag7VbWXgK8— Siraj Noorani (@sirajnoorani) October 29, 2022
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/71sGDEA
No comments