کانگریس پر حملے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے سے کس نے بچایا؟ انکشاف
واشنگٹن: حال ہی میں لکھی جانے والی ایک کتاب میں یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ کانگریس پر حملے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے سے کسی اور نے نہیں بلکہ نینسی پلوسی ہی نے بچایا تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں اسپیکر نینسی پلوسی وہ شخصیت تھیں جو ان کی سب سے بڑی نقاد تھیں، اور ہر بار ان کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے سرگرمی کا مظاہرہ کرتی رہیں، جس کی وجہ سے ٹرمپ نے انھیں تاریخ کی بدترین اسپیکر قرار دیا تھا۔
تاہم اب ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں سے متعلق آنے والی کتاب ’ان چیکڈ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ نینسی پلوسی ہی تھیں جنھوں نے ٹرمپ کو کانگریس پر حملے کے فوری بعد مواخذے سے بچایا تھا۔
کتاب میں لکھا گیا ہے کہ کانگریس پر حملے کے فوری بعد ٹرمپ کا آسانی سے مواخذہ ہو سکتا تھا، مواخذے کے لیے ریپبلکنز سینیٹرز کی مطلوبہ تعداد کی حمایت بھی حاصل تھی، لیکن ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے فوری مواخذے کے خلاف مزاحمت کی۔
کتاب کے متن کے مطابق سینئر ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے اسی روز مواخذے کا مسودہ بھی ڈرافٹ کر لیا تھا، لیکن نینسی کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔
یہ کتاب 4 اکتوبر کو چھپ کر مارکیٹ میں آئے گی، اس کے مصنفین میں کارون ڈیمرجیان اور راچل بادے شامل ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OGpbqtI
No comments