Breaking News

سعودی عرب : پانچ علاقائی سرمایہ کار کمپنیوں کا قیام کا اعلان

سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب نے عمان سمیت 5خلیجی ممالک میں سرمایہ کاری کمپنیاں قائم کی ہیں، جن میں اردن، بحرین، سوڈان اور عراق شامل  ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے تحت یہ کمپنیاں انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کان کنی، صحت، مالیاتی خدمات، خوراک و زراعت، ٹیلی مواصلات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں90 ارب ریال (24 ارب ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کے ہدف کو پورا کریں گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کی فلیگ شپ ایف آئی آئی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر کیا۔

سعودی مصری سرمایہ کاری کمپنی اس سال کے شروع میں قائم کی گئی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی ذیلی کمپنی نے اگست میں مصری کمپنیوں میں 1.3 بلین امریکی ڈالر کے حصص لیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے مصر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، روس یوکرین کی جنگ کے بعد سے عالمی اقتصادی مسائل تشویشناک حد تک پہنچ گئے ہیں۔

مذکورہ پانچ علاقائی سرمایہ کار کمپنیوں کا قیام پی آئی ایف کی پورٹ فولیو کمپنیوں اور سعودی عرب کے نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nk6cxfp

No comments