سیلفی ویڈیو کے دوران یوکرینی لڑکی کے سامنے میزائل آگرا؟ ویڈیو وائرل
یوکرین میں سیلفی لینے کے دوران لڑکی کے سامنے اچانک روسی میزائل آگرا جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج نے میزائل برسائے جو ایک بس اڈے پر گرے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایک روسی میزائل گرنے کی آواز سیلفی لیتی لڑکی کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی لڑکی اپنے موبائل سے سیلفی ویڈیو بنا رہی تھی کہ اس دوران طیاروں کی پرواز اور پھر میزائل گرنے کی زوردار آواز سنائی دیتی ہے جس سے وہ خوف زدہ ہوجاتی ہے۔
"My hands are shaking, I just saw a rocket flying", says a lady in the center of Kyiv.
We need air defense systems and modern combat planes! pic.twitter.com/CcBo7W6LLq
— Anton Gerashchenko (@Gerashchenko_en) October 10, 2022
23 سیکنڈ کی ویڈیو میں لڑکی کو سیلفی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’وہ کہہ رہی ہے کہ ’میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں کیونکہ میں میزائل جاتے دیکھ رہی ہوں۔‘
وہ یہ بتاہی رہی ہوتی ہیں کہ چند سیکنڈز بعد ہی ایک زوردار آتش گیر دھماکا ہوتا ہے جس کا ملبہ لڑکی پر گرتا ہے وہ اس حملے سے غیر محفوظ دکھائی دیں کیونکہ وہ وہاں سے بھاگ گئی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرے کررہے ہیں اور دونوں ممالک سے جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TFIqtXy
No comments