ارشد شریف کا کینیا میں مبینہ قتل : وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے کل تک رپورٹ طلب
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ قتل پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ قتل کے معاملے پر تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر شعیب رزاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں ارشد شریف کن حالات میں باہر گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو کینیا کی ایجنسیز سے رابطہ بنا کر تحقیقات کا حکم دیا جائے اور ارشد شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔
جس کے بعد درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ارشد کی میت کہاں ہے؟ جس پر بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے۔
عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نامزد افسر کو ارشد شریف کی فیملی سے فوری ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے گذشتہ شب اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔
واقعہ نیروبی سے دوگھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقےمیں پیش آیا، کینیاکی مقامی پولیس کی جانب سےواقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b3Fz9ZD
No comments