ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں، بیوہ کی اپیل
پاکستان کے ہردلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں۔
جویریہ صدیق نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ارشد شریف گیا ہے تو کل میری اور آپ کی باری ہے، قوم ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے، بتایا جائے کہ میرے شوہر کو ملک چھوڑنے پر کیوں مجبورکیا گیا۔
ارشد شریف کی بیوہ نے پاکستانی میڈیا سے یہ بھی اپیل کی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، بچوں کی تصاویر نہ استعمال کریں، اس معاملے پر بڑوں سے بات کریں اور بڑوں کے انٹرویو کریں۔
واضح رہے کہ ارشد شریف دو روز قبل کینیا کے شہر نیروبی کے قریب پولیس کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا۔
شہید کا جسد خاکی پاکستان پہنچا دیا گیا ہے جس کو قومی پرچم میں لپیٹ کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تدفین کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف شہادت، اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، تحقیقات کیلیے کینیا جائیگی
دوسری جانب وزارت داخلہ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے جو تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o485x2N
No comments