Breaking News

شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب کے وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’ڈاؤن ٹاؤن سعودی کمپنی‘ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے12 شہروں میں نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں مدینہ، الخوبر، الاحسا، بریدہ، نجران، جازان، حائل، الباحہ، عرار، طائف، دمت الجندل اور تبوک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منصوبوں کا مقصد مختلف شہروں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نئے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروباری افراد ان شہروں اور علاقوں میں اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایس ڈی سی کا آغاز سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ولی عہد کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی کی حکمت عملی پی آئی ایف کی مقامی سطح پر مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات سے استفادے اورانہیں فعال کرنے کی کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1vHwFPj

No comments