انگلینڈ جانے والے غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا اہم اعلان
لندن : دنیا بھر کے افراد روزگار کے حصول کیلئے برطانیہ کو ترجیح دیتے ہیں لیکن وہاں کے سخت قوانین اور ورک پرمٹ کا حصول ان کیلئے بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے۔
اب برطانوی وزرات داخلہ نے غیرملکیوں کی اس پریشانی کے مسئلے کا حل آسان کردیا ہے جس کے تحت تارکین وطن کو بہت سی سہولیات اور آسانیاں میسر ہوں گی۔
اس حوالے سے انگلینڈ ہوم آفس نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئے امیگریشن قوانین کا اعلان کیا ہے، اب ہوم آفس سے پوائنٹ بیس سسٹم کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب غیرملکیوں کیلئے انگلینڈ کا ورک پرمٹ لینا مزید آسان ہوجائے گا کیونکہ اس سے قبل ملازمت کی پیشکش میں جو شرائط تھیں ان میں آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔
اطلاع کے مطابق ملازمت کے حصول کیلئے جو پوائنٹس تھے تو اب اُن کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اگر درخواست گزار کی ملازمت کے مطابق اس کی تعلیمی قابلیت ہوئی تو اُس حوالے سے بھی پوائنٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مزید یہ کہ اگر درخواست گزار کی تنخواہ جو کم از کم انگلینڈ کی تنخواہ سے زیادہ ہے تو اُس پہ بھی پوائنٹس بڑھا دئیے گئے ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اعلان بہت اہمیت کا حامل ہے جس کے مطابق اب انگلینڈ آنے والے غیرملکیوں کو ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
انگلینڈ میں غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کے حصول کیلئے اپلائی کرنے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ اب انگلینڈ کا ورک پرمٹ ویزہ درخواست گزار کی صلاحیت کی بنیاد پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WhjSQ2I
No comments