Breaking News

ریڈ زون میں اسلحہ لیجانے سے متعلق آپریٹنگ طریقہ کار متعین

اسلام آباد کے ریڈ زون میں اسلحہ لے جانے سے متعلق آپریٹنگ طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے امن وامان کی صورتحال کے دوران ڈیوٹی پر اہلکار اسلحہ لے کر نہیں جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں اسلحہ لے جانے سے متعلق آپریٹنگ طریقہ کار متعین کرلیا گیا ہے جس کے تحت کسی ایونٹ یا امن وامان صورتحال میں ریڈ زون کو ’’ویپن فری زون‘‘ قرار دیا جائیگا اور امن وامان کی صورتحال کے دوران ڈیوٹی پر اہلکار وہاں اسلحہ نہیں لے کر جائیگا۔

کیپٹل پولیس کے مطابق ریڈ زون میں صرف مجاز افسران کو ہتھیار لے جانے کی اجازت ہوگی، مجاز افسران میں آئی سی ٹی پولیس کے اہلکار شامل ہونگے، مجاز پولیس افسران کو ایسی ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور متعلقہ افسران کے نفسیاتی اور طبی ٹیسٹ باقاعدگی سے کرائے جائیں گے۔

کیپٹل پولیس نے بتایا کہ تضاد کی صورت میں ایسے افسر کو ڈیوٹی انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ پولیس کےعلاوہ ہتھیار رکھنے والے کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Se1BMLW

No comments