Breaking News

یواےای میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ریاست عجمان کی پولیس نے یواےای بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانوں میں 50 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عجمان پولیس کے کمانڈرانچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں رعایت کا آغاز 21 نومبر 2022 سے ہوگا اور یہ سہولت 6 جنوری 2023 تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اطلاق 11 نومبر سے پہلے کی جانے والی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہوگا۔

پولیس نے سنگین خلاف ورزیوں پر کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں خطرناک ڈرائیونگ جس سے امن و مان کا خطرہ اور جانی نقصان کا اندیشہ ہو۔ ہیوی ٹریفک کا سگنل توڑنا اور اس مقام پر ٹرک کا اوورٹیک کرنا جہاں اوورٹیکنگ ممنوع ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q42lUgu

No comments