امریکا کا یوکرین کو نئی فوجی امداد دینے کا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی سازو سامان ، ہاک ائیرڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔
اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی یوکرین کو اگلے سال باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ تقریباً 18 ارب یوروز پر مشتمل مالی امداد کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ جنگ سے تباہ حال اس ملک کو توانائی اور صحت کی دیکھ بھال کے اپنےمراکز چلانے اور تنخواہوں اور پنشن کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jIZWFv3
No comments