’آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جا رہی‘
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم پر میڈیا کی تشہیر غیرضروری ہے حکومت ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کر رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی اےاے کی بعض شقوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا پی اےاے کی شقوں پر نظرثانی کو مناسب وقت پر دیکھا جائے گا۔
Media hype over amendments in Pakistan Army Act is uncalled for. Government is not considering any major changes in the said Act. SCP had demanded review of relevant clauses of PAA in its judgement in CP 39/2019 which shall be complied with in due course.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 16, 2022
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی تھی کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضرور ہوئی ہے، آرمی چیف کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
دوسری جانب سینئر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لانگ مارچ کہ شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جوادارے، ریاست اور عوام کی آواز کیخلاف جائے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/l87Uwoz
No comments