براہ راست نشریات کے دوران صحافی لُٹ گئی
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور اس سے جڑی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
فٹبال کے عالمی کپ میں اب تک تین میچز کھیلے جاچکے ہیں، پہلے میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ انگلیند نے ایران کو 6-2 سے شکست دی، تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 2-0 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔
گزشتہ روز پہلے میچ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون صحافی کی قیمتی اشیا چوری ہوگئیں۔
ارجنٹائن کی صحافی ڈومینک میٹزگر دوحہ کے علاقے کورنیشے سے فرائض انجام دے رہی تھیں اسی دوران ان کے ہینڈ بیگ سے رقم اور دستاویزات چوری ہوگئیں۔
Argentine reporter Dominique Metzger had her wallet stolen in Qatar. She revealed that, when the Qatari police spoke to her, they asked “Which punishment would you like for the thief when we find them: 5 years in prison or deportation?” pic.twitter.com/CCZJYXM37t
— Zach Lowy (@ZachLowy) November 20, 2022
انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، خاتون صحافی کے مطابق اہلکار نے کہا کہ ’ہم نے جگہ جگہ ہائی ٹیک کیمرے نصب کیے ہیں، ہم اسے (چور) کو شناخت کررہے ہیں۔ آپ کیا انصاف چاہتی ہیں؟ جب ہم اسے پکڑلیں تو کیا کریں؟
ڈومینک میٹزگر کے مطابق ’خاتون اہلکار نے کہا کہ آپ کیا چاہتی ہیں اسے کیا سزا دیں؟ کیا آپ چاہتی ہٰں کہ اسے پانچ سال قید کی سزا دی جائے، یا اسے ملک بدر کردیا جائے؟
انہوں نے جواب دیا کہ ’وہ صرف اپنی اشیا واپس حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xFfDH68
No comments