Breaking News

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ان کی تدفین دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتی اعظم کراچی مفتی رفیع عثمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حافظ نعیم الرحمٰن، اورنگزیب فاروقی سمیت علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مفتی رفیع عثمانی مرحوم کا دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کرگئے

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثما کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے۔ مرحوم جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qil7W2E

No comments