چھوٹےکسانوں کیلیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چھوٹےکسانوں کیلئے قرضےکامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔ چھوٹے کسانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے مل سکیں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا پریمیئم بڑھانےکی منظوری دی گئی ہے پریمیئم بڑھانے سے ڈیزل کی امپورٹ آسان ہو جائےگی، ڈیزل پر پریمیئم 16.75 ڈالر فی بیرل منظور کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ماہِ نومبر کے لیے ہوگا۔
کمیٹی نے شمسی توانائی کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئےقانونی ترامیم کی منظوری دی ہے۔ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ اور سنٹرل پاور پرچیز اتھارٹی قوانین میں ترامیم کر سکیں گے۔
کسان پیکج کے تحت زرعی قرضے 1802 ارب کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ ڈی اےپی کی بوری کی رعایت قیمت 11ہزار 250 روپے کرنےکی منظوری کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے بلاسود قرضے کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیٹی نے چھوٹےکسانوں کیلئے قرضےکامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ چھوٹےکسانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے مل سکیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ہیوی الیکٹریکل اوراسٹیٹ انجینئرنگ کی زمین ہیوی مکینیکل کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی۔ زمین منتقلی سےہیوی الیکٹریکل اوراسٹیٹ انجینئرنگ کی نجکاری کےبعدہی ہوسکےگی۔ وزارت صحت کے لیے 2.9 ارب روپے کی تکینکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mRFZcaw
No comments