پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ وزیر آباد سے آج دوبارہ شروع ہوگا
پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ جو گزشتہ ہفتے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد عارضی طور پر روک دیا گیا تھا مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج وزیر آباد سے ہوگا، مارچ کا آغاز اسی مقام پر ایک بڑے اجتماع سے ہوگا جہاں گزشتہ ہفتے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی۔
پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے جب کہ عمران خان جو حملے میں زخمی ہونے کے باعث لاہور کے زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہوں گے وہ شام چار بجے ویڈیو لنک کے ذریعے مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
اسی سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک اور مارچ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر قیادت شروع ہوگا جس نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی میں داخل ہوکر مرکزی مارچ میں شامل ہوگا۔
مارچ کے حوالے سے گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس زمان پارک میں ہوا جس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
مارچ کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب مارچ کے پنڈی پہنچنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور لاکھوں عوام عمران خان کی قیادت میں نومبر کے تیسرے ہفتے میں پنڈی پہنچیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا اور یہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں ہمارے 13 لوگوں کو گولیاں لگی تھیں اور ساتھی معظم گوندل شہید ہوا تھا۔
کل وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہو گا
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی ویڈیو پیغام- #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/uEImGTfqn6
— PTI (@PTIofficial) November 9, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hRsOit3
No comments