Breaking News

یورپی یونین کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

برسلز: یورپی یونین نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان خارجہ امور سیکورٹی پالیسی نبیلہ مسرالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین عمران خان پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

نبیلہ مسرالی نے کہا کہ ہم آزادانہ تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، تشدد کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے، یہ جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔ ترجمان خارجہ امور سیکورٹی پالیسی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو تشدد اور ڈرانے دھمکانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ادھر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو کے سامنے احتجاج جمع ہو کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

یاد رہے کہ جمعرات 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی ہو گئے تھے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولیاں لگیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تاحال شوکت خانم اسپتال ميں زير علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا بورڈ آج عمران خان کا مکمل چیک اپ کرے گا، دوبارہ ایکسرے اور ٹیسٹ کیے جائیں گے، اور 24 گھنٹے میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/McLRCJT

No comments