پشاور : دھند کے باعث ایم ون موٹر وے بند کردی گئی
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شدید دھند کے باعث ایم ون موٹر وے بند کردی گئی ہے اس حوالے سے موٹر وے حکام نے شہریوں کیلئے خاص ہدایات جاری کی ہیں۔
موٹرے وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی کے مقام پرتک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مردان سے پشاور آنے والے مسافر جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، دھند کم ہوتے ہی موٹر وے کو کھول دیا جائے گا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسما لیہ تک دھند کےباعث بند ہے، دھند کے باعث عوام غیرضروری سفر سے حتی الامکان گریزکریں۔
موٹرے وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کی رفتار کم اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفر سے پہلے موٹر وے کی تازہ صورتحال کی معلومات اس کی ہیلپ لائن130سے لی جاسکتی ہیں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9t4sla5
No comments