Breaking News

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ شروع

کراچی میں آج صبح سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر قائد میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور صبح سویرے گھروں سے اپنے اپنے کاموں کو نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کا گھر سے باہر ٹھنڈی ہواؤں نے استقبال کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سے شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے موسم کچھ سرد ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تاہم دن میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا اور صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور دن میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EaPlXoW

No comments