Breaking News

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد: پاکستانی عوام عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود اس کے ثمرات سے محروم، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسے کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 10روپے فی لیٹرکمی کی جارہی ہے۔

 حکومتی اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ یہ مسلسل چوتھی بار ہوا ہے جب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dOJuoep

No comments