سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان
ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس کا اجلاس ہوا جس میں مطالبات کےحق میں 8 نومبر سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کا کہنا ہے کہ دھرنے میں چاروں صوبوں کے ملازمین شرکت کریں گے دھرنے میں گلگت بلتستان اور آزادکشمیر ملازمین بھی شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دیا جائےگا اور کسی صورت میں ملازمین اپنےحقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، پےاینڈپنشن کمیشن کی سفارشات، 150 فیصدایگزیکٹیو الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے مہنگائی کی تناسب سے پینشنرز کی پینشن میں 150 فیصد اضافہ کیا جائے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h9yBS32
No comments