Breaking News

پاک فوج کا نیا سپہ سالار کون ہوگا؟ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں وزیر دفاع سمیت تمام وزرا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اہم عسکری تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور اس حوالے سے اہم قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اہم تعیناتیوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کریں گے اور انہیں دوبارہ اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک میں ابتدائی مشاورت کی گئی تھی جس میں اتحادیوں نے اس حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا تھا۔

 اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تعیناتیوں سے متعلق تمام اختیار شہباز شریف کو سونپ دیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے سب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں اور ائین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اہم تعیناتیوں کے معاملے پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وزیراعظم نے اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r3mev4P

No comments