یوکرین کا ڈرون طیارہ گرنے سے 3 روسی فوجی ہلاک
یوکرائنی ڈرون کا ملبہ گرنے سے تین روسی فوجی ہلاک ہوگئے، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ماسکو سے 730 کلومیٹر جنوب مشرق میں سراتوف کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق روسی وزارت دفاع نے سراتوف شہر میں واقع اینگلز فوجی ایئر بیس پر ڈرون حملے میں 3فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے ڈرون طیارے نے سراتوف میں اینگلز عسکری بیس کو ہدف بنایا۔ ڈرون نیچی پرواز کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر روس فضائی دفاعی سسٹم نے اسے مار گرایا، ڈرون کے ٹکڑے بیس پر گرنے کی وجہ سے وہاں موجود 3 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم یوکرین کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل روس وزارت دفاع نے 5 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں بھی اینگلز اور ڈیاگیلیوو کے فوجی بیسوں پر ڈرون حملوں میں 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روس اینگلز فوجی بیس کو یوکرین کے مختلف اور طویل مسافت کے میزائل فائر کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ روسی فوجی نے رواں سال24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کیے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qMbZxe6
No comments