چین نے غیر ملکیوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
بیجنگ: چین نے غیر ملکیوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بیجنگ سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کرنے کی پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔
چین کی جانب سے اپنی سرحدیں کھولنے کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے، جو 2020 کے اوائل سے بڑے پیمانے پر بند ہیں، ہیلتھ اتھارٹی نے پیر کو بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کیوں کہ کرونا وائرس کی شدت اب بہت کم رہ گئی ہے اور یہ سانس کے ایک عام انفیکشن میں بدل رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 4 روز سے کووِڈ کے باعث چین میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی، تاہم بیجنگ اور شنگھائی میں کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث اسپتال بھر گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چین میں کرونا کیسزکی تعداد 25 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ سرحدیں بند کرنے سے لے کر بار بار لاک ڈاؤن تک تین سال کے سخت ترین اقدامات نے چین کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، اور پچھلے ماہ پابندیوں سے مایوس ہو کر عوام نے مظاہرے شروع کیے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jlVGczC
No comments