امارات میں ملازمین کے لیے چھٹیوں کی انوکھی اسکیم کا اعلان
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کے لیے دنیا کے انوکھے معاشی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملازمین کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک سال کی چھٹی لے سکیں گے اور انھیں تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔
العربیہ اور خلیج ٹائمز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے اماراتی شہری اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک سال کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ لے سکتے ہیں، یہ اسکیم رواں برس جولائی میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں وزرا کی کونسل نے منظور کی تھی، اور یہ 2 جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔
یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جس کے تحت سرکاری ملازم ذاتی کاروبار کے لیے کوشش کر سکیں گے، اور ان کی ذہانت اور محنت سے مستقبل میں اماراتی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ذاتی روزگار کے لیے ان ’کاروباری چھٹیوں‘ کا مقصد یو اے ای کے قومی کیڈرز اور ہنر کا با اختیار بنانا، اور انھیں کاروباری دنیا تک رسائی کی ترغیب دینا ہے، تاکہ مستقبل کی قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔
دبئی میں جوڑے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو عبرت ناک سزا
اس اسکیم کے تحت اہل ملازمین کو اجازت ہوگی کہ وہ کاروباری چھٹیوں، بغیر تنخواہ والی چھٹیوں اور سالانہ چھٹیوں کو یک جا کر سکیں۔
سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل لیلیٰ عبید السویدی نے بتایا کہ آزاد کاروبار میں یکسوئی کے لیے چھٹی کی منظوری اماراتی قیادت کا اہم فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افرادی قوت کے ادارے نے سرکاری ملازمین کی چھٹی کے حوالے سے ایک گائیڈ بک بھی تیار کی ہے، جس میں تمام معلومات دی گئی ہیں۔
کاروبار کے لیے وقت نکالنے والے ملازمین کی صلاحیتیں ابھارنے کے لیے حکومت نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ بھی شراکت داری کرے گی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ka4hWyn
No comments