یوکرینی صدر زیلنسکی سال کی بہترین شخصیت قرار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔
لگ بھگ 10 ماہ سے روس سے تنازع میں الجھے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ خطاب انہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے ہیں۔ جہاں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔
اب بائیڈن نے زیلنسکی کو سال کی بہترین شخصیت کیوں قرار دیا؟ اس کی توجیح تو انہوں نے پیش نہیں کی لیکن یوکرینی صدر اپنے لیے یہ اعزاز سن پر خوش ہوئے اور مسکرا دیے۔
زیلنسکی کے دورہ امریکا پر امریکی صدر جو بائیڈن نے صرف انہیں سال کی بہترین شخصیت ہی قرار نہیں دیا بلکہ یوکرین کو ایک ارب 85 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا بھی اعلان کیا اس کے ساتھ ہی پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا بھی وعدہ کیا۔
اس موقع پر ولادیمیر زیلنسکی نے جو بائیڈن اور امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے نام پر اپنی خودمختاری اور سالمیت کا سودا نہیں کریں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FxQMm4I
No comments