پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے قاتل کو کڑی سزا مل گئی
لندن میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون زاراعلینا کے ورثا کو انصاف مل گیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اولڈ بیلی کی عدالت نے لاگریجویٹ زاراعلینا کےقاتل کو سزا سنادی، عدالت نے قاتل جارڈن میکسوینی کوکم ازکم38سال قید کی سزاسنائی۔
انتیس سالہ قاتل جارڈن مک سوینی نے عدالت کے روبرو خاتون قانون داں 35 سالہ زارا علینا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، مک سوینی نے مقتولہ کو گزشتہ موسم گرما میں رات کو گھر جاتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور زارا علینا کو ٹھوکریں مارنے کا اعتراف کیا تھا۔
زارا علینا مک سوینی کے ٹھوکریں مارنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئی تھی، 26 جون کو وہ الفورڈ میں پیدل چلنے والوں کو نیم برہنہ حالت میں سڑک پر پڑی ہوئی ملی تھی، انہیں طبی امداد کے لئے فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی تھی۔
مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا جارڈن میکسوینی زارا علینا کے قتل کے وقت بھی نسلی بنیاد پر ہراساں کرنے، مجرمانہ نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طورپر چاقو رکھنے کے الزام میں پیرول پر تھا۔
واضح رہے کہ لاگریجویٹ زاراعلینا رائل کورٹس آف جسٹس میں کام کررہی تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ytXYwTA
No comments