Breaking News

کانگریس نے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی جانب سے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے خلاف کانگریس نے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے، کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزامات کی متفقہ طور پر سفارش کر دی ہے۔

محکمہ انصاف کو بھیجی گئی سفارشات میں انتخابات کے نتائج بدلنے اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا اور متعصبانہ کوشش قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ’’مجھ پر مقدمہ چلانا ایسا ہی ہے جیسے مواخذہ تھا، مجھے اور ریپبلکن پارٹی کو سائیڈ لائن کرنے کی یہ ایک متعصبانہ کوشش ہے۔‘‘



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ehvJrfH

No comments