روس جنگی ہتھیاروں کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرے گا۔ پیوتن
ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم اپنی جوہری طاقت کی جنگی تیاری میں اضافہ کریں گے، نیٹو ممالک کا اسلحہ روس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے ملک کی جوہری طاقت کی جنگی تیاری میں اضافے سے متعلق جاری بیانات میں کہی، وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پوتن کہا کہ روس اپنی عسکری صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ ہماری فوج کو ایک اہم تجربہ حاصل ہوا ہے آپ کو نیٹو کے تجربے کا تجزیہ کرنا چاہیے۔
پوتن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی جوہری طاقت کی جنگی تیاری کو فروغ دینا چاہیے، ہمارا بین البراعظمی میزائل سارمات مستقبل قریب میں جنگی ہتھیاروں کے لئے تیار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین آپریشن نے ڈرون طیاروں کی اہمیت ثابت کردی ہے۔ ہم اپنی اسٹریٹجک فورسز کو جدید اسلحے سے لیس کریں گے اور تمام منصوبوں میں جدت و وسعت کو شامل کیا جائے گا۔ اپنی فوج کو ہر ضروری چیز سے لیس کرنے کے لئے ہمیں کسی مالی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ200 ٹن وزنی سارمات میزائل کی طاقت کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میزائل دفاعی سسٹم بھی اس میزائل کو روکا نہیں جاسکتا۔ عسکری ماہرین کے مطابق سارمات میزائل 11 سے 18 ہزار کلو میٹر تک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری طرف صدر پوتن کے بیان کے بعد روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کو 2023 میں بھی جاری رکھے گا۔ شوئے گو نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کے عوام کو نسل کشی اور دہشت گردی سے بچانے کے لئے جنگ کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4lh5EDI
No comments