Breaking News

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، وکیل عابدزبیری نے بتایا کہ غلام محمودڈوگرکوفیڈرل سروس ٹریبونل نےبحال کیاتھا لیکن سروس ٹریبونل کے ہی 2 رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

وکیل غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے 2 رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا 2 رکنی بنچ معطل نہیں کرسکتا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹریبونل میں زیر التوا تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کردیا، جسٹس مظاہرنقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟

وکیل عابدزبیری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ہے، بعد ازان عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/l2R1gQt

No comments