ہزاروں فٹ بلندی پر ایک بار پھر بھارت اور چین آمنے سامنے
بیجنگ: انڈیا اور چین کے فوجی اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ارونا چل پردیش سرحد پر چین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے متعدد فوجی زخمی ہوئے۔
خبرایجنسی کے مطابق واقعہ نو دسمبر کواروناچل پردیش کےتوانگ سیکٹر میں ایل اےسی پر پیش آیا، آمنےسامنے لڑائی میں دونوں فریقوں کےکچھ فوجی معمولی زخمی ہوئے۔
لداخ کی گلوان وادی جون دو ہزار بیس میں انڈیا اور چین کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں افواج آمنے سامنے آئیں، گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ میں بیس انڈین اور چار چینی فوجی مارے گئے تھے۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئی تھیں، جھڑپوں کے بعد انڈیا نے لداخ میں تقریباً 50 ہزار فوجیوں کو چینی افواج کے مدمقابل منتقل کیا تھا۔
دونوں ملکوں میں افواج کو پیچھے ہٹانے کے معاہدے کے بعد چینی فوجیوں نے لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے کنارے سے تمام کیمپوں کو خالی کرنے کے لیے بنائے گئے درجنوں ڈھانچوں کو توڑ دیا تھا اور گاڑیوں سمیت منتقل ہو گئے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JTswBcx
No comments